ماہ رمضان عبادات اورذکر الٰہی کا مہینہ ہے

Spread the love

لنڈی کوتل امان علی شینواری۔

ماہ رمضان عبادات اور زکر الٰہی کا مہینہ ہے۔ اس بابرکت ماہ میں نوافل کا ثواب فرائض کے برابر ہیں۔اعمال کو درست اور غیبت سے گریز کریں ۔کرونا وباء سے اللہ تعالٰی ہم سب مسلمانوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ مولانا احسان اللہ جنیدی
لنڈی کوتل مدرسہ عزیزیہ خیبر میں گزشتہ شب ختم القران کے دعائے تقریب سے مولانا احسان اللہ جنیدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ
ماہ رمضان نیک اعمال و برکات خاص کا مہینہ ہے اس بابرکت مہینے میں قران کریم بھی نازل ہوا ہے ایسی ہی وجہ سے نماز تراویح میں بھی پڑھایا جاتا ہے ان کی برکات بے شمار ہیں ماہ رمضان میں غیبت سے اجتناب کریں کیونکہ غیبت گناہوں کو مٹا دیتے ہیں اپنے اعمال کو درست کرنے پر تمام تر توجہ دینا چاہئے اس بابرکت مہینے میں نوافل کے ثواب فرائض کے برابر ہیں کوشش کرو اور زکر الٰہی میں اپنا وقت گزاروں تاکہ ان ہی عبادات کی بدولت جنت حاصل کرسکیں اس موقع پر ضلع خیبر چئیرمین زکوٰة مولانا احسان اللہ جنیدی نے ملکی سالمیت و وقار بلندی کیلئےاور امت مسلمہ کوکرونا وباء سے حفظ امان میں رکھنے کیلئے خصوصی دعائیں کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں