انٹرنیشنل تھیلاسیمیا ڈے 8 مئ کو منایا جاتا ھے

Spread the love

انٹرنیشنل تھیلاسیمیا ڈے 8 مئ کو منایا جاتا ھے اس کا مقصد لوگوں کو اس بیماری سے متعلق آگہی دینا، اس سے آنے والی نسلوں کوبچانا، جو لوگ اس سےمتاثر ان کو مناسب مدد فراہم کرنا تھیلاسیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کے ٹمٹماتے چراغوں کو روشن رکھنے میں عطیہ خون کے ذریعہ مدد فراہم کرنا شامل ھوتا ھے عام طور پر اس سلسلے میں واک، سیمینار اور دیگر پروگرام کا انعقاد کیا جاتا ھے موجودہ لاک ڈاؤن کی صورتحال میں ایسا ممکن نہیں ھے، 8 مئ کو تنظیم عمل جہلم ان شاء اللہ ایسے ضلع جھلم اور سراۓ عالمگیر تمام بچے جو تھیلاسیمیا میں مبتلا بچوں ھیں اگر انھیں انتقال خون کی ضرورت ھے صحتمند رضاکارمعطیوں کا باقاعدہ ٹیسٹ شدہ خون نہ صرف مہیا جاۓ گا بلکہ ڈاکٹر عصمت جاوید ملک کی نگرانی میں بغیر کسی فیس کے لگایا جاۓ گا
بچوں کے والدین سے گزارش ھے کہ وہ 7 مئ شام تک 03215420115، 0544 627115 پر رابطہ قائم کریں تاکہ اگر آپکے بچے کو خون کی ضرورت ھے تو اس دن کے حوالے سے بندوبست بر وقت کیا جاسکے آان بچوں کے والدین کے دکھ کا کچھ ازالہ شائد ھماری نجات کا باعث بن سکے، انسان دوست دضاکاروں سے التماس ھے کہ وہ ان بچوں کی زندگی کی ڈور کٹنے سے بچانے کیلیۓ اپنی صحت کا صدقہ خون کی صورت میں دیں افطار کے بعد مزکورہ بالا نمبرز پر رابطہ کرکے اپنے خون کا نزرانہ پیش کرسکتے ہیں ھمیں آپ کا شدت سے انتظار رھے گا
خواجہ جاوید 03335861115

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں