بر طانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال کو اوورسیز کی مخصوص سیٹ پر ممبر بننے پر دلی مبارکباد

Spread the love

لندن (عارف چودھری )برطانیہ سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال المعروف مو اقبال اوورسیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون ساز ااسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

انگلینڈ کے شہر اسٹوک آن ٹرینٹ کے رہائشی محمد اقبال کے وزیراعظم عمران خان سے پرانے مراسم ہیں اور وہ پی ٹی آئی یو کے سمیت کئی چیپٹرز کے مالی معاملات کی نگرانی کی ذمہ داریاں بھی سرانجام دے رہے ہیں۔

محمد اقبال کے والدین آزاد کشمیر سے ہجرت کرکے برطانیہ آئے تھے۔ انہوں نے 17 برس کی عمر میں ٹائلز کی جس شاپ پر فرش صاف کرنے سے نوکری کا آغاز کیا بعد میں اپنی محنت سے اسی کے منیجر بنے۔

محمد اقبال نے ٹائل ماؤنٹین کمپنی بناکر اپنا بزنس شروع کیا اور اب سالانہ ٹرن اوور 60 ملین پاؤنڈ اور 300 افراد پر مشتمل عملہ کام کرتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار ایڈیشنل سیکرٹری ملک عمران خلیل نے محمد اقبال کو اوور سیز کی مخصوص نشست پر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ممبر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دی اور امید کرتے ہیں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور انکے ویژن کو لے کر چلیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں