جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں 25 روز قبل شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے، پولیس نے ہیوی مشنری کے ذریعے ملزمان کے 20 سے زائد گھر کو مسمار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی حدود گاؤں جان محمد سرکی میں 25روز قبل مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے مارے گئے چھاپے کے دوران گاؤں والوں سے ہونے والے جھگڑے کے دوران شہید ہونے والے پولیس اہلکار پرویز بنگلانی کے قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹھل سب ڈویژن کے مختلف تھانوں کی بھاری نفری نے گاؤں یار محمد سومرو پر چھاپہ مارا اور گاؤں کی جانب آنے جانے والے تمام راستوں کو بند کرکے ہیوی مشنری کے ذریعے گاؤں میں قائم 20 گھروں کو مسمار کردیا پولیس نے گاؤں میں پولیس پکٹ بھی قائم کردی ہے چھاپے کے دوران گھروں میں موجود سامان بھی پولیس اٹھاکر لے گئی، واضح رہے کہ ٹھل پولیس نے ابھی تک شہید اہلکار کے قتل میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیجا ہوا ہے جبکہ کچھ ملزمان کی طرف سے ہائی کورٹ سے اپنی کرائی گئی ہے، پولیس کے مطابق شہید اہلکار کے قتل میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد مزید ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
