گلوکارہ نیفور ٹاکور کی سریلی آواز نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی

Spread the love

گلوکارہ اپنے پرستاروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلانے کیلئے سرگرم ہے۔

ہیڈل برگ(چیف اکرام الدین)جرمن میں مقیم ہندوستان سے تعلق رکھنے والی نوجوان اور حسین سریلی آواز کی مالکہ گلوکارہ نوپور ٹھاکر کی سریلی آواز نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی مشہور نوجوان گلوکارہ نوپور ٹھاکر اپنے پرستاروں کے چہروں پر مسکراہٹ پھیلائے کیلئے سرگرم ہے انہوں نے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کیا ہے انہوں نے اپنی سریلی آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں ایک نام کمایا ہے اور محنت و لگن سے اپنے فن کے فرائض کو انجام دے رہی ہیں انکی مصروفیات صرف اسکا فن ہی ہے جرمن میں مقیم ہندوستانی نوجوان گلوکارہ نوپور ٹھاکر نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ میں نے اپنی زندگی فن و ثقافت کیلئے وقف کی ہے اور چاہتی ہوں کہ فن و ثقافت کے ذریعے اپنے ملک و قوم کا نام روشن کرو انہوں نے کہا کہ موجودہ کرونا وائرس وبا کی وجہ سے فنکاروں کے کاروبار بھی متاثر ہوئی ہے لیکن اللہ سے دعا ہے کہ تمام انسانیت کو کرونا وائرس وبا سے نجات نصیب کرے تا کہ عوام کرونا وائرس جیسے وباء اور آفت سے بچ سکے کیونکہ اگر انسان کی صحت ٹیھک و تندرست ہو تو وہ اپنی محنت اور لگن جاری رکھ سکتا ہے اس وقت ہم سب کو حکومتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے تا کہ کرونا وائرس سے ہم سب کو بچاؤ مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں