پنڈدادنخان(راشدخان)
تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں کورونا مشتبہ مریضوں سے انسانیت سوز برتاو۔مریضوں کو آئیسولیشن وارڈ میں پھینک کر عملہ غائب کوئی خبر لینے والا نہیں۔۔
مریضوں کو حفاظتی سامان تک مہیا نہیں کیا گیا ۔برائے نام ٹیسٹ لیکر مریضوں کو پابند کر رکھا ہے۔۔نا کوئی چیک اپ ہے نا کھانے پینے کی سہولت جبکہ گھر سے بھی کسی قسم کاسامان نہیں لانے دیا جا رہا ہے۔
۔غیر مناسب ماحول عملہ کی عدم توجہی اور علاج کے نام آئسولیشن وارڈ میں قید سے تنگ آکر ایک مریض گزشتہ روز فرار ہوچکا ہے۔۔
۔کورونا جیسی عالمی وباء کے معاملے میں ہسپتال انتظامیہ کی سستی پر حکومت سےفوری ایکشن لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کی انتظامیہ نے اپنی ازلی نااہلی برقرار رکھتے ہوئےکورونا جیسے وبائی مرض سے متاثرہ مریضوں کو ہسپتال سےبھاگنے پر مجبور کر دیا ہے۔گزشتہ دودن قبل شک کی بنیاد پر جلالپور اور کریالہ سے دو نوجوانوں کو ریسکیو کیا گیا تھا جو اسلام آباد سے اپنے گھر آئے تھے ۔۔مشتبہ مریض نے ٹیلی فونک کال پر بتایا کہ ہمیں بغیر کسی پڑتال کے محض اطلاع پر ٹی ایچ کیو میں منتقل کیا گیا تھا اور پہلے دن عملہ کے کسی شخص نے منہ نہیں دیکھایا نا ہی یہاں سحری افطاری کا کوئی خاص نظام ہے مجھے کورونا بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے میں مکمل صحت مند ہوں اور روزے رکھ رہا ہوں یہاں کھانے کا برا حال ہے صبح سحری نیں مجھے سوکھی روٹی چنے اور چائے کے نام پر شربت دیا گیا تھا اور پابندی اتنی لگا رکھی ہے جیسے ہمیں اچھوت ہے ہمیں گھر سے بھی کچھ منگوانے کی اجازت نہیں باہر سے کوئی چیز وصول کرنے نہیں دی جاتی ہے ہمیں یہاں کسی قسم کی کوئی سیفٹی کٹ تو کیا صابن سینٹائزر ماسک گلوز کچھ نہیں دیا گیا وارڈ میں صفائی کی حالت ابتر ہے۔۔لگتا ہے جان بوجھ کر ایسا ماحول بنایا گیا ہے کہ مریض بھاگنے پر مجبور ہوجائے۔۔ خدارا ہمیں اس قید سے آزادی دلوائی جائے اور نا اہل انتظامیہ کے خلاف غیر جانبدار انکوائری کروائی جائے جو عوام مریضوں کو سہولت کی بجائے ؐخوار کر رہے ہیں یاد رہےعملہ کی بے حسی اور نامناسب علاج سے تنگ آکر ایک دن قبل ایک مریض فرار ہونے پر مجبور ہوگیا تھا۔۔