جیکب آباد میں پی ٹی سی ایل سروس میں اکثر خرابی کی شکایات

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد میں پی ٹی سی ایل سروس میں اکثر خرابی کی شکایات، حکام ازالہ کرنے میں ناکام، صارفین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پی ٹی سی ایل کی سروس میں اکثر خرابی کی شکایات سامنے آئی ہیں حکام صارفین کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہیں، پی ٹی سی ایل صارفین خالد حسین، عامر علی، سعید احمد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ انٹر نیٹ اکثر بند رہتی ہے لائین مین خرچی پانی کے لئے تنگ کرتا ہے، شک ہے خود خرابی پیدا کرتا ہے اور پھر صارفین کو مختلف بہانوں سے رشوت کا تقاضہ کرتے ہیں خرچہ نہ دینے پر تار کا خرچہ بل میں لگا دیا جاتا ہے کرپٹ عملہ ادارے کو بدنام اور صارفین کو بہتر سروس فراہم کرنے میں رکاوٹ ہے کاروائی کرکے پی ٹی سی ایل سروس کو بہتر بنایا جائے شہر میں پرائیوٹ انٹر نیٹ سروس پی ٹی سی ایل کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مقبول ہو رہی ہیں کیونکہ نجی انٹر نیٹ سروس کا بل بھی کم اور نیٹ کی رفتار بھی اچھی ہے جبکہ پی ٹی سی ایل کی فور جی بی پیکچ میں انٹر نیٹ کی اسپیڈ مطلوبہ نہیں ہوتی پی ٹی سی ایل کے بالا حکام اسکا نوٹس لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں