جیکب آباد ضلع کونسل میں اسپورٹس کے نام پرفرضی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار)جیکب آباد ضلع کونسل میں اسپورٹس کے نام پرفرضی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کونسل میں کرپشن کا سلسلہ نہ رک سکی ہے سفارش پر اسسٹنٹ کو اکاؤنٹ آفیسر کی چارج دی گئی ہے جو کہ نان کوالیفائیڈ ہے16گریڈ کے ٹیکس کلرک کو 18ویں گریڈ کا اکاؤنٹ افسر بنایا گیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کونسل کے اسٹور سے ہر ماہ کوٹیشن کے ذریعے دو لاکھ جاری کئے جا رہے ہیں جس کا کوئی ایم بی ورک تک نہیں ہے، کمپاؤنڈر کو پینشن کلر ک بنایا گیا ہے ذرائع کے مطابق اسپورٹس کے نام پر فرضی بلوں کے ذریعے لاکھوں روپے نکلوائے گئے ہیں، آفیس میں کھڑی سرکاری گاڑیوں کے پرزے اور سامان تک آفیس کے کرتا دہرتاؤں نے نکال کر بیچ دیا ہے اس سلسلے میں چیف افسرروشن لولائی نے رابطے پر کہا کہ ان باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، ٹیکس برانچ کے کلر ک کو اکاؤنٹ افسر کی چارج دینے کا آرڈر بالا حکام نے کیا ہے اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں