ڈی ائی جی مالاکنڈ عبدالغفور خان آفریدی کا ضلع باجوڑ کا دورہ

Spread the love

اس موقع پر ڈی ائی جی نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔

باجوڑ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی ائی جی مالاکنڈ عبدالغفور خان آفریدی کا ضلع باجوڑ کا دورہ۔ یاد گار شہداء پر پولیس کے چاق وچوبند دستہ کیطرف سے سلامی پیش کی گئ تاثرات کے کتاب میں شہداء کے بارے میں اپنے خیالات کو قلم بند کرکے انکی یاد میں پودا بھی لگایا۔باجوڑ ٹرینگ سنٹر میں زیر بیت جوانوں کے پریڈ کا معائنہ بھی کیا۔لیویز و خاصہ دار سے پولیس رینک کے بیجز لگانے کا پروگرام منعقد ہوا جسمیں ترقی پانے والے 159 افسران کو بیجز لگائے گئے ڈی ائی جی نے بہترین کارکردگی پر پولیس افسران میں تعریفی اسناد تقسیم کیے۔میڈیاں نمائندگان کو تفصیلی بریفنگ دیں۔گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق خار ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس مالاکنڈ جناب عبدالغفور خان آفریدی نے آج ضلع باجوڑ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر انور زیب خان،ڈپٹی کمشنر باجوڑ افتخار عالم,اراکین اسمبلی، ملکانان صاحبان نے ڈی ائی جی کا پرٗتپاک استقبال کیا باجوڑ پولیس کے چاق وچوبند دستہ نے ڈی ائی جی کو یاد گار شہداء پر سلامی پیش کی۔
بچوں کیجانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کئے گئے۔ڈی ائی جی نے باجوڑ ٹریننگ سنٹر میں زیر تربیت جوانوں کے پریڈ کا بھی معائنہ کیا باجوڑ سکاوٹس کے 172وینگ کیطرف سے تسلی بخش ٹرینگ پر انکا شکریہ اداکیا۔سول کالونی جرگہ ہال میں آمد پر علاقے کے معززین،اراکین اسمبلی اور عمائدین کیطرف سے ڈی ائی جی صاحب کو روایتی لونگی اور شیلڈ پیش کئے گئے۔ڈی ائی جی نے جرگہ ہال میں ترقی پانے والے افسران کو بیجز لگاکر تاریخ ساز کارنامہ سرانجام دیا۔ڈی ائی جی نے کہا کہ کے پی کے میں قبائلی اضلاع کے انضمام کا فائدہ یہ بھی ہوا کہ اب قبائل کو مزید کسی نعروں پر دھوکہ نہیں دیا جاسکتا جس طرح ماضی میں دین، قوم پرستی اور دیگر خام خیالی نعروں پر دھوکہ دیاگیا۔اس کے علاوہ ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی، صوبائی وزیر زکواۃ وعشر انورزیب خان اور ایم این اے گل داد خان نے باجوڑ پولیس کے 159 اہلکاروں کو ترقی کے بیجز لگائے اور مختلف کاروائیوں میں بہترین کارکردگی پر اہلکاروں میں توسیفی اسناد تقسیم کی۔
یادرہے کہ ضلع باجوڑ میں 12سال بعد پروموشن دیاگیا جس پر پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پروموشن کے آغاز پر آئی جی پولیس، ڈی آئی جی ملاکنڈ عبدالغفور آفریدی اور ڈی پی او باجوڑ عبدالصمد خان کا شکریہ ادا کیاگیا۔ڈی ائی جی مالاکنڈ عبدالغفور خان آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع کو خیبر پختو نخواہ کے دیگر پولیس کیطرح برابر مراعات حاصل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہر صورت میں ہمیں پاک دھرتی کی لاج رکھنی ہے جسکے لیے ہمیں ہمہ وقت و ہمہ تن تیار رہنا ہوگا۔ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ عبدالصمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب DIG مالاکنڈ عبدالغفور خان آفریدی کے ہوتے ہوئے باجوڑ پولیس کو مزید 06 گاڑیاں حوالے کردئے گئے جس سے موصلاتی نظام کو موثربنانے میں کافی مدد ملی۔10 تھانہ جات اور پولیس کنٹرول روم کو 10عدد بیس سیٹ،15 موبائیل سیٹ 40 پاکٹ فونز اور11عدد بیک اپ بیٹری حوالے کردئے گئے ضم شدہ اضلاع سے تعلیم یافتہ جوانوں کو خیبر پختونخواہ پولیس میں بھرتی کئے گئے پولیس کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایاگیا۔پولیس سروس کارڈ ایشوکئے گئے ہیں۔اخر میں ڈی پی او اور DIG عبدالغفور خان آفریدی نے تمام شٗرکاء کا پروگرام میں شمولیت کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں