جشن عید میلاد النبیﷺکی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کا اہم اجلاس

Spread the love

جیکب آباد(نامہ نگار) جشن عید میلاد النبیﷺکی بھرپور تیاریوں کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کا اہم اجلاس پارٹی چیئرمین علامہ ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں ڈویڑنل کابینہ، ضلع کابینہ اور سٹی کابینہ کو اہداف دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمدﷺکی ولادتِ باسعادت کے بابرکت مہینے ربیع الاول میں شاندار جشن منانے کے سلسلے میں سنی پارٹی پاکستان کی جانب سے ہر ایک یونٹ کے تمام محلوں اور پس گردائی میں سالانہ جلسوں اور مرحبا یامصطفی ﷺ کی صداؤں میں نکلنے والے جلوسوں کے ساتھ ساتھ میلادی کیمپوں کی پیشگی تیاریوں اور مزید بہتر سے بہترین انداز میں منانے کے عزم کے ساتھ ڈویژنل کابینہ کے صدر بختیار رضا قادری، ضلع کابینہ کے صدر محمد عرفان قادری اور سٹی کابینہ کے صدر شہمیر نقشبندی نے اپنی کابینہ کے اراکین سمیت سالانہ اجلاس میں شرکت کی جسکی صدارت پارٹی چیئرمین علامہ ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری کر رہے تھے اجلاس میں تمام شرکاء نے اپنی آراء پیش کیں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین علامہ ابوالحسن محمدعبدالخالق قادری نیکہا کہ دین کی خدمت کے کاموں میں اخلاص شرط اوّل ہے، جس مسلمان میں اپنے محسن و مہربان آقا ﷺ سے جتنی زیادہ محبت ہوگی وہ انکی آمد کا جشن اتنے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منانے کی کوشش کرکے اپنے جذب ایمانی کا اظہار کریگا کیونکہ راہ عشق میں محبت خود رہنمائی مہیا کرتی ہے، انہوں نے اجلاس کی تجاویز اور مباحثے کو مدنظر رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تمام ادوار سے اس بار کئی گنا زیادہ جشن منایا جائے گا اور تمام جلسوں، جلوسوں اور ہر ایک محلے میں سجائی جانے والی میلادی کیمپوں کو ہر ایک یونٹ میں جاکر کے حتمی ترتیب دیکر ضلع انتظامیہ، سیکورٹی اداروں اور میونسپل افسران کو پیشگی آگہی سے روشناس کیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں