چوہدری ظفر اقبال،سماجی کارکن چوہدری فرخت ضیاء کمال کا دورہ صنعت زار جہلم، مستحق افراد میں راشن کی تقسیم

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ، ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال،سماجی کارکن چوہدری فرخت ضیاء کمال کا دورہ صنعت زار جہلم، مستحق افراد میں راشن کی تقسیم کی۔ مشکل وقت میں مستحق افراد کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈی سی جہلم۔ ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے100 افراد میں رمضان راشن پیکیج تقسیم کئے۔اس موقع پر مینیجر صنعت زار چوہدری واجد حسین، صدر کئیر ٹیکرز اسفند یار بھی موجود تھے۔اس موقع پر ایم پی اے چوہدری ظفر اقبال نے کہا کہ اسلام ایک آفاقی اور عالمگیر دین ہے جو دوسروں کا خیال رکھنے کی سختی سے تلقین کرتا ہے۔سماجی رہنما فرخت زیا کمال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے کاموں میں حصہ لینے اور مستحق افراد کی مدد سے دلی تسکین حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتک لاک ڈاؤن کے دوران ضلع جہلم کے 525 خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا ہے۔ اس موقع پر واجد چوہدری مینیجر صنعتزار نے بتایا ہے کہ آج اور اس سے قبل تقسیم کیا گیا راشن حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور طے شدہ ایس او پیز کے مطابق سماجی فاصلہ اپناتے ہوئے تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ظفر اقبال نے کہا ہے کہ اگلے فیز میں مزیدضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں