عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تحصیل کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال( آصف ندیم) عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تحصیل کونسل ہال میں ماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے شکایات سنیں اور مسائل کے حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔اے ڈی سی آر عدنان زاہد، اسسٹنٹ کمشنر میاں سرمد حسین اور دیگرمتعلقہ محکموں کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔کمشنر علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے فرد اجراء، رجسٹریشن، انتقال، اور درستگی نام سمیت دیگر ریونیو سروسز کے متعلق عوامی شکایات سنیں اور موقع پر اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلداران و لینڈ ریکارڈ افسران کواحکامات جاری کیے۔ کمشنر علی بہادر قاضی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری میں موصول شکایات پر فوری کارروائی کی جائے تاکہ عوامی سروسز کی ڈیلیوری کو آسان اور شفاف بنا کر سائلین کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ڈپٹی کمشنرواجد علی شاہ نے ریونیو کے فیلڈ افسران اور لینڈ ریکارڈ کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو سروسز کی فراہمی میں غیر ضروری طوالت برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔ تحصیل کونسل میں منعقدہ عوامی خدمت ریونیو کچہری میں 85درخواستیں موصول ہوئی جن پر احکامات جاری کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں