جہلم زاہد حیات۔
پاکستان میں کوروناوائرس کے خوفناک پھیلاؤ کے باعث ایک دن میں ریکارڈ1764 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 35 افراد جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات تعداد 594ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کوروناوائرس کے پھیلاؤ اور اموات کا سلسلہ جاری ہے ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ،گزشتہ24گھنٹوں میں ریکارڈ1764 کیس سامنے آئے ، جس کے بعد ملک میں کوروناکےتصدیق شدہ کیسزکی تعداد25ہزار837 ہوگئی۔