پی ٹی سی ایل پنشنرز کا معاشی قتل کر رہا ہے

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +چوہدری دانیال عابد)جہلم پاکستان ٹیلی کمیونیکشن ایمپلائز یونین کے سابق جنرل سیکرٹری معروف لیبر لیڈر چوہدری محمد نواز نے کہا ہے کہ PTET تمام ریاستی اداروں کے احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے پی ٹی سی ایل سے ملکر پی ٹی سی ایل پنشنرز کا معاشی قتل کرنے میں مصروف ہے۔پی ٹی سی ایل کے ہزاروں بزرگ پنشنرز خاندان جن میں سے 12 ہزار سے زائد فیملی پنشن لینے والی بیوگان حکومتی ارباب اختیار و اقتدار اور معزز آذاد عدلیہ سے پوچھتے ہیں کہ ہمیں کب اور کون انصاف مہیا کرے گا،وزیراعظم پاکستان پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے قبل Reorganization at 1996 بنایا گیا تھا جس میں پی ٹی سی ایل ملازمین کو ٹرانسفرڈ ایمپلائز قرار دیتے ہوئے ان ملازمین کے بنیادی حقوق اور فنڈ امنٹل رائٹس کو یقینی طور پر تحفظ دیا گیا تھا اور وفاقی حکومت ایکٹ 1996 ء کے تحت ملازمین کے حقوق بشمول پنشن سہولیات کی گارنٹر یعنی (ضامن) بھی بنی تھی لیکن اس کے برعکس دبئی کمپنی ایتصلات کی غلامی کو ترجیح دیکر ملازمین کے ساتھ کئے گئے معاہدے سے منحرف ہو گئے، موجودہ حکومت نے بھی اپنے آپ کو دبئی کمپنی ایتصلات کی غلامی میں دے رکھا ہے، صاحب اقتدار پچھلے 11 سالوں سے پنشن میں اضافہ نہ ہونے سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ کی غیر قانونی کٹوتی کے خلاف بوڑھے پنشنرز بیوائیں اور یتیم بچوں کے حق میں اعلیٰ عدالتوں نے پنشنرز کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پنشنرز کے حق میں فیصلے دے رکھے ہیں مگر معزز عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنے کی بجائے پی ٹی سی ایل کی ظالم انتظامیہ چالاکی، مکاری، عیاری اور اپنے اثر و رسوخ سے تاخیر ی حربے اختیار کئے ہوئے ہے،پنشنرز کی اپیلیں نہیں لگنے دیتے، لیبر لیڈر چوہدری محمد نواز نے کہا کہ ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ظلم و ناانصافی کے پیچھے PTET پنشنرز ٹرسٹ ہے جو کہ پی ٹی سی ایل بینفٹس کے لئے قائم کیا گیا تھا اس میں تعینات جی ایم پی ٹی سی ایل نے ہمارے پنشن فنڈسے بوڑھے پنشنرز کے خلاف وکلاء سے کیس تیار کروا کر عدالتوں میں فائل کروارکھے ہیں۔ جس کیوجہ سے پی ٹی سی ایل پنشنرز کی آواز اعلیٰ احکام تک نہیں پہنچ پاتی، پی ٹی سی ایل کے پنشنرز نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دوسرے سرکاری محکموں کے ریٹائرڈ پنشنرز کی طرح ہماری پنشن میں بھی اضافہ کیا جائے تاکہ بزرگ پنشنرز معاشی بدحالی سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں