محکمہ زکوات گروپ سیکرٹریز حکومت سے مایوسی کا شکار ہے

Spread the love

وزیر اعلی خیبر پختون خواہ اور صوبائی وزیر زکوات زکوات سیکرٹریز تنخواہوں کو کم از کم اجرت کے مقرر کردہ اعلان کے مطابق کیا جائے۔

پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردوگلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ زکواۃ و عشر خیبر پختونخواہ نے حکومت کی جانب سے مقررہ اجرت دینے کے اعلان کو پست پشت ڈالتے ہوئے سالہا سال سترہ ہزار روپے کی تنخواہ پانے والے سینکڑوں گروپ سیکرٹریوں کی تنخواہ سترہ ہزار سے بڑھانے انکار کردیا تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع بشمول پشاور اور فاٹا اضلاع میں کل 32 ڈسٹرکٹ زکواۃ دفاتر ہیں جسمیں چار سو اکیس گروپ سیکرٹری بھرتی ہیں لیکن گزشتہ دس سالوں سے نوکری کرنے کے باوجود وہ اج بھی سترہ ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہے ہیں جبکہ دیگر محکموں کے کلاس فور کی تنخواہ بھی اس سے زیادہ ہے اب تحریک انصاف حکومت نے مزدور کی اجرت بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس پر نجی ادارے بھی عمل درآمد کر رہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے اعلان پر اس کی اپنی حکومت ہی عمل درآمد کرنے میں ناکام ہوگئی ہے صوبائی کونسل کے گزشتہ روز معنقد ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کے باوجود تنخواہوں میں اضافہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا جس سے محکمہ زکواۃ کے گروپ سیکرٹریوں میں شدید مایوسی پیدا ہوئی ہے وزیراعلی محمود خان اور صوبائی وزیر زکواۃ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ گروپ سیکرٹریوں کی تمخوائیں کم از کم اجرت کے مقرر کردہ اعلان کے مطابق کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں