چیچہ وطنی ریلوے اسٹیشن پر مال برادر گاڑی کو حادثہ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم

چیچہ وطنی کے قریب مال گاڑی کے قریب مال گاڑی کی بوگیا پٹری سے اتر گئی مال گاڑی کول پاور پلانٹ ساہیوال کے لئے کوئلہ لینے جارھی تھی کہ چیچہ وطنی کے قریب انجن سے پیچھے بوگی نمبر 3 کا ویل ٹوٹنے سے ڈرائیور نے جب ایمرجنسی بریک لگائے تو دیگر بوگیاں ایک دوسری بوگیوں کے اوپر چڑھ گئی جس کے الٹنے سے آپ اور ڈاؤن ٹریک بند ھو گئے ۔
8بوگیاں پٹری سے اتری ھیں جن کے ویل ٹوٹ کر الگ ھو چکے ھیں لاھور اور کراچی آنے اور جانے والی گاڑیوں کی آمد رفت مکمل طور پر بند ۔جاوید اسسٹنٹ انجینئر کے مطابق کرین خانیوال سے آرھی ھے اور ڈاؤن ٹریک کو تقریبا ڈیڑھ سے دو گھنٹے میں کھلوا دیا جائے گا جبکہ آپ ٹریک کو کھولنے میں 5سے چھ گھنٹے درکار ھیں بوگیوں کو کرین کے ذریعے ھٹانے کے بعد ٹریک کی مرمت کرکے اس کو کھولا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں