وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف یو جی نیوز ) قومی تڑپ رکھنے والی شخصیات تاریخ میں امر ھو جاتی ھیں.احسان مند قومیں عظیم شخصیات کو ھمیشہ یاد رکھتی ھیں.ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں محسن پاکستان عظیم سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خاں کی رحلت پر ایڈمن مینجر واجد نعیم کی زیر صدارت ایک تعزیتی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر قاری ذیشان کی زیر نگرانی سکول کے بچوں نے محسن پاکستان اور بلوچستان زلزلہ میں جاں بحق ھونے والوں کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی گئی.
