معروف کامیڈین اور ون مین شو کے ماسٹر غفار لہری نے سنگر علی عظمت کی دھلائی کر دی

Spread the love

کھیوڑہ ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان )
ملک کے معروف کامیڈین اور ون مین شو کے ماسٹر غفار لہری نے سنگر علی عظمت کی دھلائی کر دی۔۔
یاد رہے علی عظمت نے پچھلے دنوں ملکہ ترنم نورجہان کے بارے میں انتہائی گھٹیہ رویہ اختیار کرتے ہوئے نازیبہ جملے کہے تھے جس سے ملکہ ترنم کے لاکھوں مداحوں کو شدید ذہینی کوفت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے معروف کامیڈین جو سٹیج فلم ٹی وی پر ون مین کامیڈی میں اپنا الگ مقام رکھتے ہیں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سنگر علی عظمت نے انتہائی بے وقوفی کا مظاہرہ کیا ہے ملکہ ترنم نورجہاں برصغیر پاک و ہند میں موسیقی کی دنیا میں اپنی وہ پہچان رکھتی ہیں جو ہر کسی کے نصیب میں نہیں ان کے بارے میں کسی ایرے غیرے کے ریماکس کسی حساب کتاب میں نہیں آتے لیکن ہماری بد قسمتی ہے کہ اب آئے دن ایسے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں جس میں غیر معروف بندے شہرت کے لیے قدآور شخصیات کو ٹارگٹ بناتے ہیں۔حالیہ واقع میں ایک غیر معروف سنگر جس کے کریڈٹ پر کوئی ایک بھی ڈھنگ کی چیز نہیں اور جو فارغ البال ہے اور جس کی ذہینی حالت بھی مشکوک لگتی ہے نے ملکہ ترنم نور جہاں کے بارے میں کہا کہ وہ PTV پر اوور میک کیے بھاری ساڑھی باندے مائی کیطرح آتی تھیں وغیرہ وغیرہ ۔غفار لہری نے اپنے مجروع جذبات پر قابوں پاتے ہوئے کہا کہ آئے دن اس قسم کی بے ہودگیوں کے خلاف وزارت ثقافت کو سخت کاروائی کرتے ہوئے مکمل قانون سازی کرنی چائیے تاکہ نامور شخصیات کے خلاف ہرزہ سرائی معمول نا بن سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں