
برمنگھم (عارف چودھری) دعوت اسلامی کے مرکزی شوری کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری نے فیضان مدینہ سٹیچ فورڈ برمنگھم میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار جبرا ئیل علیہ السلام سے آپ ﷺ نے پوچھا اے جبرائیل علیہ السلام تمھاری عمر کتنی ہے تو جبرائیل علیہ السلام نے عرض کیا . یا رسول اللہ ﷺ میں یہ تو نہیں جانتا کہ میری عمر کتنی ہے مگر میں نے چوتھے حجاب میں ایک چمکتا ستارہ دیکھا تھا جو 70 ہزار سال کے بعد چمکتا تھا اور اسی چمکتے ستارے کو میں نے 72 ہزار بار دیکھا . تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا وہ نورانی تارہ میں ہی ہوں. یاد رہے آپ ﷺ کو پہلی وحی 40 سال کی عمر میں نازل ہوئی اور 23 سال میں آپ ﷺ سے 24000 بار ملاقات کا شرف حاصل ہوا . ایک بار آپ ﷺ نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا کیا تم مجھ سا بھی کوئی دیکھا حسان بن ثابت نے کیا خوب کہا آپ ﷺ جیسا کسی ماں نے جنا ہی نہیں اور آپ ﷺ جیسا آپ ﷺ چاہتے تھے ویسا ہی اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو بنایا . اسی طرح ایک بار حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ سے عرض کی یارسول اللہ ﷺ اللہ تعالی نے سب سے پہلے کس چیز کو تخلیق فرمایا آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اللہ تعالی نے سب سے پہلے نور محمدی ﷺ کو تخلیق فرمایا پھر اس نور کے چار حصہ کر دیئے ایک حصہ عرش دوسرا لوح محفوظ تیسرا قلم اور چوتھے حصہ آپ ﷺ کے چہرہ انور پر اتار دیا. اللہ تعالی نے مختلف اقوام کی رہنمائی کے لئے کم و بیش ایک لاکھ 24 ہزار پیغمبر اور رسول بھیجے اور آخری پیغمبر ہمارے پیارے نبی ﷺ کو بھیجا . سب سے پہلی تخلیق نور محمد اور آخری نبی جن کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور اللہ تعالی نے آپ ﷺ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا . حاجی عبدالحبیب عطاری نے کرونا ویاء کے دوران حالات اور واقعات کا ذکر کرتے ہوئے خوف خدا دلاتے ہوئے گناہوں سے بچتے ہوئے شریعت کے مطابق زندگی گزارنے کا عہد بھی لیا اور دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے جڑے رہنے کی تلقین بھی کی آخر میں عالم اسلام کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں.
