ساہیوال(چوہدری آصف ندیم آرائیں)
سٹی ٹریفک پولیس ساہیوال نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ احمدمرادروڈساہیوال میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرساہیوال ڈاکٹرآصف کمال نے طلباء اورسٹاف کو خصوصی لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرناہماری اولین ذمہ داری ہے۔اچھا ڈرائیور وہ ہے جو سڑکوں پر ٹریفک قوانین کی پابندی کرے۔دوران ڈرائیونگ لین لائن،سٹاپ لائن اور ٹریفک سگنل کی پابندی بے حد ضروری ہے۔مہذب معاشرے کا اندازہ وہاں کے ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جاسکتا ہے۔موٹرسائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ انتہائی ضروری ہے۔ہیلمٹ کے استعمال سے آپ سر، دماغ اور گردن کی چوٹوں سے محفوظ رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہر کام سختی سے نہیں کیا جا نا چاہیے،یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک تعلیمات کا پرچار کریں۔ٹریفک قوانین شہریوں کی حفاظت کیلئے بنائے جاتے ہیں اور ان پاسداری کرنے میں انہی کا فائدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہیں اس لئے اساتذہ اور والدین کی بھی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی بارے ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔ حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک پولیس کے ساتھ شہریوں کا کردار بھی بہت اہمیت کا حامل ہے اور یہ ہماری سماجی ذمہ داری بھی ہے۔لیکچر کے اختتام پر محفوظ سفر کویقینی بنانے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال نے طلباء اورٹریننگ انسٹیٹیوٹ سٹاف میں آگاہی پمفلٹ تقسیم کئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کی قیادت میں آگاہی واک بھی کی گئی۔طلباء میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے پر پرنسپل ارشدعمران اورانسٹرکٹرملک خالد نوازاعوان نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسرڈاکٹرآصف کمال کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
