ساہیوال بورڈ میں مسیحی ملازمین کے لئے کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد

Spread the love

ساہیوال ( چوہدری آصف ندیم آرائیں )ساہیوال بورڈ میں مسیحی ملازمین کے لئے کرسمس کی خصوصی تقریب کا انعقاد، چیئرمین حافظ محمد شفیق نے ملازمین کو عیدی دی اور کرسمس کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال بورڈ میں کرسمس پر مسیحی ملازمین کو عیدی دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بورڈ چیئرمین حافظ محمد شفیق، کنٹرولر امتحانات پروفیسر شہزاد رفیق، سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر، ڈائریکٹر سپورٹس میاں فیاض سلیمی، آڈٹ آفیسر مختار احمد اور اسٹیٹ آفیسر سلمان احمد نے بھی شرکت کی۔ چیئرمین بورڈ نے مسیحی ملازمین جان مسیح، افتخار مسیح، شفیق مسیح اور نعیم مسیح کو بورڈ کی طرف سے ایک ایک ہزار روپے اور اپنی طرف سے بھی ایک ایک ہزار روپے عیدی دی اور پھول پیش کیے۔ جبکہ سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر رابعہ اختر نے اپنی طرف سے ملازمین کو کرسمس کیک دیے۔ اس موقع پر مسیحی ملازمین کے لئے خصوصی ٹی پارٹی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ چیئرمین بورڈ حافظ محمد شفیق نے کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے انہیں بتایا کہ دسمبر کی تنخواہ بھی بدھ کے روز ان کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہو جائے گی تاکہ کرسمس کی خوشیاں دوبالا ہو سکیں۔ انہوں نے بورڈ کے لئے مسیحی ملازمین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ محنتی اور فرض شناس ملازمین کسی بھی دفتر کا سرمایہ ہوتے ہیں جن کی خوشیوں میں شریک ہو کر ان کی خدمات کو سراہا جانا چاہیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں