آشٹن کی ممتاز سماجی شخصیت راجہ محمود ابراہیم مختصر علالت کے بعد وفات پاگئے

Spread the love

– مانچسٹر (عارف چودھر)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – آشٹن کی سماجی شخصیت راجہ محمود ابراہیم مختصر علالت کے بعد ٹیم سائڈ ھسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے مرحوم کاروباری شخصیت راجہ واجد کے سسر اور سلطان متین راجہ -محمد نحمان راجہ کے والد تھے مر حوم راجہ محمد ابراہیم نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان عارف چودھری مئیر راچڈیل عاصم رشید ڈپٹی مئیر بری شاہینہ ہارون -ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ رانا عبدالستار -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی – انٹرنیشنل کاروباری اور صحافتی شخصیت چودھری خالد نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں