شگفتہ ملک کی فرید خان شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں عملہ کے تعیناتی کے باوجود ابھی تک چارج نہ سنبھالنے پر سخت تحفظات کا اظہار

Spread the love

لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر صاحبان کن اصولوں کے تحت ادویات ساز کمپنیوں کے خرچ پر بیرونی ملک دورے کرتے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی شگفتہ ملک

پشاور(نمائندہ وصال احمد)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ایم پی اے شگفتہ ملک کے سوالات پر سٹینڈ نگ کمیٹی برائے ہیلتھ خیبرپختونخوا نے ہیلتھ کیئر کمیشن کی ساخت و ذمہ داریایوں، صوبہ بھر میں ڈاکٹر صاحبان کے اپنے ذاتی کلینک چلانے اور اس ضمن میں عوام کو درپیش مسائل، ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں کام و فعالیت کی نوعیت کے متعلق بھی تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔اس موقع پر ایم پی اے شگفتہ ملک نے فرید خان شہید ڈسٹرکٹ ہسپتال ہنگو میں عملہ کے تعیناتی کے باوجود ابھی تک ان کا چارج نہ سنبھالنے پر سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ جس پر چیئرپرسن رابعہ بصری نے انتظامیہ کو فوری اقدامات اٹھانے اور ایم پی اے شگفتہ ملک کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیۓ۔ قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم پی اے شگفتہ ملک نے صوبہ بھر میں ڈاکٹر صاحبان کے اپنے ذاتی کلینک چلانے جبکہ نجی لیبارٹریز، فارمیسی اور دیگر امراض کی تشخیص کے لئے مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے کو بھی عوام کے لئے باعث پریشانی قرار دیتے ہوئے نجی کلینکس اور پریکٹسز سے متعلق باقاعدہ پالیسی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ایم پی اے ریحانہ اسمعیل نے خیبرپختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن انتظامیہ کو صوبہ میں موجود تمام ہئیر ٹرانسپلانٹ و بیوٹی پارلرز مراکز کو باقاعدہ مانیٹر کرنے پر بھی زور دیا۔ اس موقع پر ایم پی اے شگفتہ ملک کا اٹھایا ہوا نکتہ کہ لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے ڈاکٹر صاحبان کن اصولوں کے تحت ادویات ساز کمپنیوں کے خرچ پر بیرون ملک دورے کرتے ہیں، کے حوالے سے محکمہ صحت کا مہیا کردہ جواب ناکافی قرار دے کر آئندہ کمیٹی اجلاس میں ممبران کو تفصیلات سے اگاہ کرنے پر اتفاق کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں