جعلی انتقال بنانے پر جنگلاں نڑبیڑ کے پٹواری اور شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

Spread the love

قانون سب کےلئیے برابر ہے کوئ بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ڈی پی او مانسہرہ

پشاور(نمائندہ وصال احمد) اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق فراڈ دھوکہ دہی سے 1 کنال زمین کا جعلی انتقال بنانے اور تصدیق کرنے پر جنگلاں نڑبیڑ کے حلقہ پٹواری اور شاگرد کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سید آباد غازیکوٹ کےرہائشی نے ڈی پی او مانسہرہ کو ایک تحریری درخواست دی کہ اسکی والدہ کی زمین جو کہ 45 کنال رقبے پر مشتمل ہےجو کہ نڑبیڑ میں واقع ہے۔علاقہ پٹواری نے اپنے شاگرد کے ساتھ مل کر والدہ کی زمین میں سے 1کنال زمین کا جعلی انتقال 4 لاکھ روپے کے عوض وسیم ولد محمد نذیر سکنہ قلندرآباد کےنام پر درج اور تصدیق کر لیا ہے۔مدعی کی درخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوۓ ڈی پی اومانسہرہ سجاد خان نے حلقہ پٹواری اور شاگرد کو گرفتار کرنے کے لئیے ایس ایچ او تھانہ صدر کو ہدایات جاری کی۔جس پر عملدرآمد کرتے ہوۓ ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں