کاروائی کے دوران باجوڑ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جو موٹر کار کے زریعے اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پشاور(نمائندہ عمر فاروق)اردو گلوبل میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ فقیر آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، کاروائی کے دوران باجوڑ کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو موٹر کار کے زریعے اسلحہ ایمونیشن پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، کارروائی کے دوران ملزم کے قبضہ سے 6 عدد پستول، ایک عدد ایم فور رائفل اور دو ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے گلوبل ٹائمز میڈیا تفصیلات کے مطابق تھانہ فقیر آباد پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ غیر قانونی اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ملزم کسی بھی وقت اسلحہ ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش کرے گا جس پر ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد اعجاز نبی نے رنگ روڈ پتنگ چوک ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر 6 عدد پستول، ایک عدد ایم فور رائفل اور دو ہزار سے زائد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے ملزم ارشاد خان ولد سلطان زیب کو گرفتار کر لیا، ملزم کا تعلق ضلع باجوڑ سے ہے جو غیر قانونی اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر اسلحہ برآمدگی سمیت مختلف زاویوں پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
