راچڈیل میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر اور قونصل جنرل طارق وزیر کے تعاون سے پاکستانی اور کشمیریوں کے لئے راچڈیل میں ماہانہ نادرا سرجری منعقد کراتے ہیں مئیر راچڈیل عاصم رشید
لندن (نمائندہ خصوصی )۔ لاھور سے تعلق رکھنے والے پہلے پاکستانی نژاد برطانوی شہریت کے حامل عاصم رشید بحیثیت مئیر کمیونٹی کے لیے اپنی خدمات انجام دینے میں پیش پیش ہیں۔ میڈیا کے ساتھ خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ ھم راچڈیل میں تر قیاتی کاموں کے علاوہ راچڈیل کی پاکستانی کشمیری کمیونٹی کے لئے قونصل جنرل مانچسٹر طارق وزیر کے تعاون سے راچڈیل میں ھر ماہ نادرا سرجری کا اہتمام کرتے ہیں انکا کہنا تھا کہ ہم راچڈیل کے اندر گرین ائیر زون٫ماحولیات کی بہتری صفائی ستھرائی اور مقامی سڑکوں کی مرمت کے منصوبوں پر کام کر رہے تاکہ راچڈیل میں رہائش پذیر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کو گھر کی دہلیز پر سہولیات میسر ہوں ۔ ان کا مذید کہنا کہ پاکستانی و کشمیری کمیونٹی جب مادر وطن سفر کرتی ہے اسکے لیے نیکوپ کارڈ کی ضرورت ہوتی ہے کمیونٹی کی بڑی تعداد پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر سفر کر کے نہیں جا سکتی حکومت پاکستان نے کمیونٹی کی سہولت کے لیے برطانیہ بھر کے مختلف شہروں میں موبائل نادرا سرجری کا اہتمام کیا ہوا اسی طرح ہم بھی ہر ماہ پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر اور نادرا ٹیم کے تعاون سے موبائل سرجری کا اہتمام کرتے ہیں اور جب سے پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں بحیثیت قونصل جنرل طارق وزیر نے عہدے کا چارج سنبھالا ہے انکی ذاتی کاوشوں سے کمیونٹی کے دیرینہ مسائل حل ہونے میں تیزی آئ ہے اسی طرح مختار نامے کی تصدیق کی سہولت بھی موجود ہے ہم کمیونٹی کی خدمت کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کمیونٹی میں کسی کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک نہیں کرتے ۔ انہوں نے کمیونٹی سے اپیل کی کہ اگر کوئ بھی اس بارے منفی پروپیگنڈہ پھیلائے تو اسکا حصہ نہ بنیں اس میں کوئ حقیقت نہیں ہے۔
