اللہ تعالی جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمی افراد کو صحت یابی نصیب فرمائے۔مولانا عطاء الحق درویش
دکھ و غم کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔عبدالجلیل جان
پشاور(چیف اکرام الدین)جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش آور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے پی آئی اے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارِ کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی سانحہِ اور وطن عزیز کے لیے قیامت صغریٰ سے کم نہیں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو آپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے اور اللہ تعالی جاں بحق افراد کو مغفرت نصیب کرے اور اللہ تعالی زخمیوں کو جلد صحتیابی نصیب فرمائے جمیعت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختون خواہ کے امیر مولانا عطاء الرحمن، صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش، اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات جمیعت علمائے اسلام عبدالجلیل جان نے گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ اپنے اظہار افسوس میں کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم جاں بحق اور زخمیوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔