پٹرولنگ ہائی پولیس چک اکاضلع جہلم نے ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ شائع کردی،

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عمیراحمدراجہ)جہلم پٹرولنگ ہائی پولیس چک اکاضلع جہلم نے ماہ مئی 2020 کی کارکردگی رپورٹ شائع کردی، ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس ساجد کیانی کی خصوصی ہدایت ڈی ایس پی جہلم فیصل سلیم کی زیر نگرانی پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا کے انچارج سب انسپکٹر محمد عاصم آذاد اور انکی ٹیم نے ماہ مئی 2020 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تھانہ منگلا میں 9 سی کے تحت 1080 گرام چرس برآمد کرنے پر مقدمہ درج کروایا، غفلت و لاپروائی کے مرتکب ڈرائیورز وہیکلز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 2 عدد مقدمات 279 ت پ اور موجودہ حالات کے پیش نظر 188 ت پ کے تحت 2 مقدمات تھانہ دینہ و صدر میں درج کروائے، اس حوالے سے سب انسپکٹر عاصم آذاد نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ ہائی وے پولیس چک اکا 24 گھنٹے عوام کی حفاظت، فلاح و بہبود کے لئے کوشاں ہے، قانون شکن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے، انہوں نے کہا کہ عوام الناس میں کورونا وائرس کی بابت آگاہی اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے جوکہ کورونا وائرس کے خاتمے تک جاری رہے گی، انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافر سماجی فاصلوں کے ساتھ ساتھ ماسک، ہینڈ سینٹی ٹائزر اور دستانوں کا استعمال معمول بنائیں تاکہ کورونا وائرس سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں