اللہ تعالی مرحومہ کو جنت افردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔مولانا عطاء الحق درویش
دوکھ و غم کی اس گھڑی میں ہم مرحوم کے لواحقین کے ساتھ برابر شریک ہیں۔عبدالجلیل جان
پشاور(چیف اکرام الدین)جمعیت علمائے اسلام صوبہ خیبر پختونخوا کے امیر مولانا عطاء الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش آور صوبائی سیکرٹری اطلاعات عبدالجلیل جان نے فخر الدین کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی پیشہ ورانہ خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے صحافت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے دوستوں نے ہمیشہ ہر میدان میں اپنا کردار ادا کیا ہے کرونا وائرس میں دیگر شعبہ جات کی طرح صحافت کے شہسوار وں نے بھی صف اول میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دی ہیں جمعیت علمائے اسلام صوبہ کے قائدین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین