16 ارب روپے کی لاگت سے جاری منصوبے للہ جہلم ڈیول کیرج وے پر کام ٹھپ ہو رہا
جہلم چوہدری زاہد حیات
پنڈدادنخان:, ضلع جہلم میں سابقہ دور حکومت میں جاری میگا پروجیکٹوں پر کام بند ہونے کے باعث عوام میں غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے 16 ارب روپے سے تیار ہونے والی للہ جہلم دورویہ سڑک کے جاری منصوبے کے لیے موجودہ بجٹ میں چھ ارب روپے کی بجائے صرف 50 کروڑ روپے کی گرانٹ رکھی گئی ہے جس کے باعث ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے پہلے ہی ٹھکیدار اور پیٹی ٹھیکیدار کام سے کترا رھے تھےاس پر طرح یہ کہ موجودہ بجٹ میں پنجاب حکومت کی طرف سے صرف پچاس کروڑ رکھے جانے کی بنا پر کام مکمل طور پر بند ہوگیا جبکہ موجودہ سڑک کی پوزیشن یہ ہے کہ اس کو دونوں طرف سے بیس بیس کلومیٹر تک کھود دیا گیا جس کے باعث نہ صرف کھیوڑہ نمک کی کان میں آنے والے ملکی و غیرملکی سیاحوں کو پریشانی کا سامنا ہے بلکہ مقامی پہاڑوں سے برامد کی جانے والی معدنیات کی دوسرے شہروں اور ملکوں تک ترسیل مشکل ہو چکی ہے ایسے میں اگر بارش برستی ہے تو یہ تمام چالیس کلومیٹر کا علاقہ دلدل میں تبدیل ہو جائے گا تحصیل کی پانچ لاکھ کی آبادی محصور ہو کر رہ جائے گی جن کے پاس آمدورفت کے لیے یہ واحد سڑک ہے عوامی سماجی سیاسی تاجر حلقوں کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں کے زعما نے بھی حکومت سے مطالبہ کیا ہے فوری طور پر پچپن ارب روپے کے ان میگا پراجیکٹ کے لیے ان کی ضرورت کے مطابق فنڈ جاری کرکے تعمیر کے عمل کو جاری رکھا جائے جلال پور ایریگیشن پراجکیٹ بھی خطرات کی زد میں ٹوبھہ ٹراما کی تعمیر بھی سست روی کا شکار ہو چکی ہے عوامی حلقوں میں ان منصوبوں پر سست روی سے تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے
