برطانیہ میں رواں ہفتہ رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جارہا ہے

Spread the love

اولڈھم (چودھری عارف پندھیر)

برطانیہ میں رواں ہفتہ رضا کاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ اولڈہم کونسل کی ڈپٹی لیڈر کونسلر عروج شاہ نے اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ہفتہ رضا کاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر منایا جارہا ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ اولڈہم میں رضا کارانہ خدمات سرانجام دینے والے افراد کا شکریہ ادا کرتی ہوں ان کا کہنا تھا کہ جب سے کرونا وائرس کی وبا  سے لاک ڈاؤن ہوا ہے اولڈہم میں 700 نئے افراد نے خود کو رضاکارانہ خدمات کے لیے پیش کیا ہے اور ان میں سے اکثریت لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں  کو انکی دہلیز پر کھانے پینے اور دیگر ضروریات کی اشیاء فراہم کرتے رہے ہیں مشکل ترین حالات میں انکی رضاکارانہ خدمات قابل ستائش ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کمیونٹی کے مذید افراد رضاکارانہ خدمات سرانجام دینے کی خواہش رکھتے ہیں تو وہ اولڈہم کونسل کی ویب سائٹ پر دیے گئے فارم کو پر کر دیں مستقبل میں انکی خدمات سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے کرونا وائرس وبا نے مختلف کمیونیٹیز کو رنگ و نسل سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کے قریب کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں