ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ میں  پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

Spread the love

ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ میں  پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا ۔ فائنل میچ نللا شاہین اور کشمیر بچر کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ جو کشمیر بچر نے آٹھ وکٹوں سے جیت لیا

ہیڈرزفیلڈ رپورٹ۔ عارف چودھری
ملٹہم کرکٹ کلب ہڈرز فیلڈ(Hudersfield ) کی خوبصورت گراؤنڈ میں نوجوان کرکٹر پرویز تنویر  مرحوم کی یاد میں چھ اوورز پر مشتمل کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں متعدد ٹیموں نے شرکت کرکے شائقین کرکٹ کو اپنے کھیل سے محضوظ کیا۔ فائنل میچ نللا شاہین اور کشمیر بچر کرکٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا اعصاب کی جنگ میں کشمیر بچر نے نللا شاہین کی ٹیم کے دے گئے 70 رنرز ہدف کو صرف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات ڈھول کی تھاپ ٹورنامنٹ کے شروع سے آخر تک شاہقین کرکٹ کے لطف کو مذید دوبالا کرنے میں اہم تھی ۔ اس موقع پر پرویز تنویر مرحوم کے لخت جگر عبد الوحید کا کہنا تھا کہ مرحوم والد کے نام پر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہوا جس میں نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی ہم پچھلے پانچ برسوں سے انعقاد کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ مقامی رہائشی ہولڈنگ کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے خوب لطف اندوز ہوئے میں ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کا انعقاد کروا کے مقامی شائقین کرکٹ کو محفوظ کیا۔ منتظم ٹورنامنٹ محمد ساجد نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پرویز تنویر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کیا ۔ ارگنائز کمیٹی کے ممبر محمد ندیم نے کہا کہ ہم نے پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں پانچویں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا ہماری کوشش ہے کہ نوجوان نسل کو کھیل جیسی صحت مند سرگرمی کا حصہ بنائیں ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے شرکت کی جس پر ہم انکے دلی مشکور ہیں ۔ پاکستان سے آئے نوجوان عبداللہ منظور کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں بالکل پاکستان جیسا ماحول پایا اور اوپر سے جشن آزادی کا مہینہ پر ٹورنامنٹ کے انعقاد نے مزہ دوبالا کر دیا پرویز تنویر مرحوم کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کروانے پر انتظامیہ کے دلی مشکور ہیں جس میں شرکت کر کے ہمیں کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا ۔

ہڈرز فیلڈ میں بسنے والی پاکستانی و کشمیری  کمیونٹی اور بالخصوص نوجوانوں کے جوش و جذبہ  نے کرکٹ ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں