جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم دنیاء کی دوسری بڑی نمک کی کان کھیوڑہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے 70 دنوں سے بند ہے، سالٹ مائن بند ہونے سے سینکڑوں افراد متاثر، عیدالفطر سمیت مذہبی تہواروں کے موقع پر ہرسال ہزاروں سیاح کان نمک کا رخ کرتے تھے، ان خیالات کا اظہار معروف مزدور لیڈر ملک محمد اعظم نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کیوجہ سے 15 مارچ 2020 سے بند ہونے کیوجہ سے تمام کارروباری و سیاحتی سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں ہیں، جس سے پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے وہیں پر سینکڑوں ورکرز بیروزگار ہو کررہ گئے ہیں، ورکرز کے ساتھ ساتھ نمک کے ماڈل فروخت کرنے والے کاریگر اور مالکان بھی بیروزگار ہو چکے ہیں، جبکہ بیرون ملک اور اندرون ملک سے آنے والے سیاح بھی سیاحتی گرمیاں نہ ہونے کیوجہ سے مایوس ہو کر واپس گھروں کو لوٹ جاتے ہیں، کان نمک بند ہونے سے اب تک پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، کھیوڑہ شہر کی آبادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے، کھیوڑہ کی 70 فیصد آبادی کا دارومدار پی ایم ڈی سی سالٹ مائن کھیوڑہ پر ہے جو پچھلے 70 دنوں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کیوجہ سے بند ہے، پی ایم ڈی سی کھیوڑہ سالٹ مائن بند ہونے کیوجہ سے سینکڑوں خاندانوں کا روزگار ختم ہوچکا ہے ۔
