پنڈدادنخان (راشدخان)
ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری سے کوئلہ دیگر سامان جس میں بھاری مشینری شامل ہے اٹھانے کی کوشش کرنے والے افراد کے پس پشت کرداروں کو سامنے لایا جائے گا ۔۔سی بی اے سمیت مقامی عوامی رہنماوں کی یقین دہانی
مزرودوں کے حق میں فرنٹ لائن پر آنے والے سابق تحصیل ناظم چوہدری عابد اشرف جوتانہ و سابق تحصیل ناظم راجہ افتخار شہزاد کو عوام کا خراج تحسین
تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مالکان نے مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے پری پلان پوکیس کی بھاری نفری کے ساتھ فیکٹری ایریا سے کروڑوں روپے کا سٹاک کوئلہ اور مشینری اٹھانے کی کوشش کی جس کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری یونین عہدیداران اور سول سوسائٹی کے افراد کی طرف سےبروقت پر امن رابطوں اور احتجاج پر فیکٹری مالکان کے گماشتے اور ان کے بھیجے گئے درجنوں کی تعداد میں لوڈر اور ڈمپر فیکٹری کے گیٹ سے واپس جانے پر مجبور ہوگئے یاد رہے تقریبا گزشتہ ایک سال سے بند ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے مزدور اپنے بقایاجات کے حصول کی جنگ لڑ رہے ہیں مزدور کے حقوق ڈکارنے والے مالکان نے شاطری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیکٹری ایسڈ پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جس پر مقامی افراد اور یونین نمائندگان نے فوری طور پر ڈی ایس پی پنڈدادنخان سلیم خٹک سے رابطہ کیا اور احتجاج کیا کہ یہ مسئلہ عدالت میں زیر سماعت ہے اور اس کا سٹے بھی موجود ہے اور فیکٹری کے مزدور اس فیکٹری میں برابر کے نہ صرف حصہ دار ہیں بلکہ ان کا شمار بھی مالکان میں ہی ہوتا ہے
مذکورہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے تحصیل پنڈدادنخان کی سول سوسائٹی مرکزی انجمن تاجران۔ سٹی ویلفیئر اور دیگر مقامی تنظیموں نے کہا کہ فیکٹری مالکان مزدوروں کے ساتھ فیکٹری معاملات بیٹھ کر طے کریں
زور زبردستی غنڈہ گردی انتظامی امداد اور کلیدی عہدوں پر بیٹھے افراد کے خلاف نہ صرف مقامی تنظیمیں بلکہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام بھی سڑکوں پر آنے کے لیے تیار ھیں
مذکورہ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے یے سابق تحصیل ناظم چودھری عابد اشرف جوتانہ سابق تحصیل ناظم ہم افتخار شہزاد نے کہا ہے تحصیل پنڈدادنخان کی عوام ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے بھائیوں کی پشت پر موجود ہے اور کسی بھی غیرقانونی اقدام پر پر ری ایکشن دیتے ہوئے یے نہ صرف خود میدان میں ہونگے بلکہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام کو بھی اپنے مزدور بھائیوں کی کی امداد کے لیے میدان میں لائیں گے بااثر اور حکومتی فیکٹری مالکان مقامی پشت پنائی کے بغیر کبھی بھی اتنا بڑا قدم نہیں اٹھا سکتے تحصیل پنڈدادنخان کے مزدور اپنے آپ کو اکیلا مت سمجھیں پوری تحصیل کی عوام اور مقامی لیڈر شپ ان کے شانہ بشانہ کھڑی ھو گی۔۔سی بی اے یونین اور مزدورں نے مقامی عوامی حلقوں کو شکریہ ادا کیا جن کی بروقت مدد سے مالکان کی چال ناکام ہوگئی