ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر رانا عمر فاروق نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پویس آفیسر رانا عمر فاروق نے تاجروں پر زور دیا ہے کہ وہ فیس ماسک اور حکومتی دیگر ایس او پیز کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں کاروباری مراکز کو تاحکم ثانی بند کر دیا جائیگا۔ انہوں نے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کرروایاں وعمل میں لا رہے ہیں۔تمام چھوٹی بڑی مارکیٹوں‘ بازاروں او رمنڈی میں حکومت کے وضع کر دہ ایس او پیز‘ ماسک کے استعمال‘ سینی ٹائزر او رسماجی فاصلوں پر سختی سے عمل درآمد کروایاجائے ورنہ خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف مقدمات کو درج کروانے پر مجبور ہوں گے۔ وہ تاجروں کے نمائندہ وفد کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں اے ڈی سی جی سید نذارت علی، ڈی او انٹر پرائز حامد بھٹی،دیگر ضلعی افسران انجمن تاجران،پولٹری،گوشت،ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنرسیف انور جپہ نے تاجروں پرکہا ہے کہ بڑی مارکیٹوں، بازاروں میں پانی او رصابن سمیت ہاتھ دھونے کے تمام انتظامات کویقینی بنائیں۔ انہوں نے تاجروں کو مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فروخت کو ہر صورت یقینی بنانے کی ضرور ت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں عوام الناس کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایاجارہا ہے۔اجلاس میں آٹا‘ چینی‘ دالیں‘ گھی‘پولٹری او رگوشت سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی طلب ورست کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتیں مقرر کی گیں۔ اجلاس میں شریک تاجروں نے کورونا کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں