وفاقی حکومت حقیقی آزادی لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتی۔محمد عتیق اسلم رانا

Spread the love

وفاقی حکومت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔وائس چیئرمین وزیر اعلی کمپلینٹ سیل ضلع اوکاڑہ

اوکاڑہ(نمائندہ جاوید راہی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق)کے وائس چیئرمین وزیر اعلیٰ کمپلینٹ سیل ضلع اوکاڑہ محمد عتیق اسلم رانا نے کہاہے کہ وفاقی حکومت حقیقی آزادی لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتی۔ وفاقی حکومت کسی بھول میں نہ رہے،ہم اسلام آباد پہنچ کر رہیں گے۔وفاقی حکومت کے ہر اوچھے ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔عمران خان کی آواز پر عوام باہر نکل آئے ہیں۔فائرنگ اورکنٹینرزان کاراستہ نہیں ر وک سکتے۔رانا ثناء اللہ کو کہتا ہوں کہ اگر ہمیں ر وکنا ہے تو ایٹم بم تیارکرے۔اب بات جماعتوں سے آگے بڑھ چکی ہے اوریہ ملک کی بقاء کی جنگ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد عتیق اسلم رانا نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے ثابت کردیا ہے کہ یہ عمران خان کے سپاہی ہیں۔ہمارے کپتان اورلیڈر پر فائرنگ انتہائی افسوسناک واقعہ تھا جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب جلد صحت یاب ہوں گے اورانشا ء اللہ وہ بھی دیکھیں کہ پاکستان کے عوام ان سے کتنی محبت کرتے ہیں۔ محمد عتیق اسلم رانانے کہا کہ حقیقی آزادی کی جنگ میں پاکستان مسلم لیگ (ق)پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔پی ٹی آئی اورمسلم لیگ (قائداعظم)ہر قدم ساتھ چلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستان کے عوام نے بھی عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں