کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے رکن اور پاکستانی نژادشفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے پاکستان سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔
کینیڈا(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق کینیڈا کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ لوگ امیگریشن لاٹری کے جھانسے میں نہ آئیں۔کینیڈا کی امیگریشن کمیٹی کے رکن اور پاکستانی نژادشفقت علی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو لاٹری فراڈ کے حوالے سے پاکستان سے شکایات موصول ہورہی ہیں جب کہ کینیڈا نے کوئی لاٹری سسٹم شروع نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں امیگریشن بہت ہونی ہےلیکن کوئی لاٹری سسٹم نہیں، مجازکنسلٹنٹس اور لائرز کی لسٹ ویب سائٹ پرموجودہے۔