پی ڈی ایم، عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کرنا اہل کروانا چاہتی ہے،شیخ رشید

Spread the love

نگران حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتی ہے الیکشن سے فراری ہے۔سابق وزیر داخلہ

راولپنڈی:(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ16دسمبروہ خونی دن ہے جب پشاورآرمی پبلک اسکول (اے پی ایس )میں8سال پہلے ہمارے بچوں کو شہید کیا گیا اوریہ دہشتگردی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے اور 2 اہم دہشتگرد گزشتہ روز روالپنڈی اسلام آباد سے گرفتار ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہے۔ڈالر نایاب 250 پر چلا گیا ہے ریزرو 7ارب سے کم ،ٹیکسٹائل انڈسٹریاں بنداورآئی ایم ایف سے کٹی ،سیاسی عدم استحکام خطرے کی علامت ہے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میںکیا۔شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگا کرنا اہل کروانا چاہتی ہے، نگران حکومت کا دورانیہ بڑھانا چاہتی ہے الیکشن سے فراری ہے۔75 فیصد عوام جو عمران خان کیساتھ ہے اس رائے عامہ کا گلا دباناچاہتی ہے عمران خان کے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں