شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر حملہ، 2 افراد جاں بحق، 4 زخمی۔

Spread the love

حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فورسز نے علاقے کو گھیر کر چھاپا مار کاروائی شروع کر دی ہے۔

میرانشاہ:(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق خودکش حملہ کرنے والے نے سرکاری گاڑی سے رکشہ ٹکرایا، جس سے دھماکے کے نتیجے میں 2 مقامی افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 4 افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق نورک مرسی خیل سے بتایا جاتا ہے، جن کی شناخت سید اللہ اور غنی کے نام سے ہوئی ہے۔حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فورسز نے علاقے کو گھیر کر چھاپا مار کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں