تحریک انصاف امیدوار حلقہ NA142 چوہدری آصف علی نے سیکڑوں گاڑیوں پر مشتمل ہزاروں کارکنان کے ہمراہ ریلی نکالی

Spread the love

ریلی انجم فارم ہاؤس ساہیوال سے شروع ہوئی جو مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی اڈا کھوئی پر اختتام پذیر ہوئی جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل ساہیوال چوہدری احسن ایاز نے اپنے سیکڑوں ساتھیوں کے ساتھ نائی والا بنگلہ میں چوہدری آصف اور ریلی کے شرکاء کا والہانہ استقبال کیا

ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال) تفصیل کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے احکامات پر ملک بھر میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ احتجاجی تحریک ریلیوں کی شکل میں جاری و ساری ہے اسی سلسلہ میں رہنما پاکستان تحریک انصاف امیدوار حلقہ این اے 142 ساہیوال چوہدری آصف علی کی جانب سے بھی بہت بڑی ریلی کا اہتمام کیا گیا ریلی چوہدری آصف علی کے ڈیرہ انجم فارم ہاؤس 87/9L سے شروع ہوئی جو حلقہ کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی نائی والا بنگلہ پہنچی یہاں پر ان کے استقبال کے لئے ہڑپہ سے سیکڑوں کارکنوں کے ہمراہ ریلی کی شکل میں پہنچنے والے سابق صدر انصاف ویلفیئر ہڑپہ جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل ساہیوال چودھری احسن ایاز ۔ عامر بوبک۔ ذوالفقار علی بھٹی۔ پرویز بھٹی نمبردار۔رانا محمد سلیم ۔محمد سعید۔ ملک نعیم کھوکھر۔ عارف آرائیں عارف موبائل والے۔محمد داؤد چوہان اس کے علاوہ وہاں پر موجود سابقہ ایم پی اے حفیظ اختر چوہدری امیدوار حلقہ پی پی 199 رانا تنویر احمد خان۔ضلعی وائس پریذیڈنٹ پی ٹی آئی ساہیوال محمد ندیم۔ارسلان چوہدری ۔محمدجاوید بھٹی چوہدری فہد آرائیں۔رانا ابراہیم ۔ رانا شہباز انجم۔ چوہدری مقصود آرائیں فرنیچرز والے۔رانا ابراہیم 143/9L والے سمیت سیکڑوں کارکنوں نے چودھری آصف علی کے نائی والا بنگلہ پہنچنے پر ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے گلے میں پھولوں کی خوبصورت بے شمار مالائیں ڈال کر والہانہ استقبال کیا وہاں پر موجود کارکنوں کے پرجوش نعروں کا چودھری آصف علی نے ہاتھ ہلا کر جواب دیا ریلی نائی والا بنگلہ سے چلتے چلتے اڈہ 150/9L چوک 157 سے شیر والابنگلہ سے ہوتی ہوئی اڈا کھوئی پر پہنچی یہاں پر چوہدری آصف علی اور ریلی کے شرکاء کا خوبصورت آتش بازی کی رنگارنگ روشنیوں میں پرتپاک استقبال کیا گیا ریلی کے شرکاء سے سابقہ ایم پی اےحفیظ اخترچوہدری۔مہرارشادحسین کاٹھیا۔ ملک فیصل جلال ڈھکو۔ شہباز خان مردانہ۔ وحید اصغر ڈوگر اور اس ریلی کے لیڈر چوہدری آصف علی نے ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ملک کے اتنے برے حالات نہیں تھے جتنے ان چور لٹیروں کی امپورٹڈ حکومت نے آٹھ نو ماہ میں پیدا کر دیے ہیں ہم عمران خان کی قیادت میں ہونے والے ان احتجاجی مظاہروں جن کا مقصد اپنے اداروں سے مطالبہ کرنا ہے کہ فی الفور الیکشن کروا کر ملک کو مزید تباہ ہونے سے بچایا جاسکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں