یومِ قائد اعظم کے حوالے سے سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس

Spread the love

جہلم(اختر شاہ عارف) یومِ قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے المرکزجہلم میں ہونے والے پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیئے آج سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کا مشاورتی اجلاس کمیٹی روم المرکزجہلم میں زیرِ صدارت ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔جس کی سعادت ڈاکٹر شاہد تنویر نے حاصل کی۔جبکہ ہدیہ نعت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سید اختر علی شاہ نے پیش
کیا۔ جس کے بعد اجلاس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا۔کہ یومِ قائد اعظم کچھ ناگزیر حالات کی بدولت 25-دسمبر کی بجائے اس بار27-دسمبر 2022ءبروز منگلوار الحقیق ہال المرکزجہلم میں منایا جائے گا۔اس پروگرام کا وقت صبح ساڑھے دس بجے تا دوپہر ساڑھے بارہ ہو گا۔اس پروگرام میں سینئیر مقررین کے ساتھ ساتھ سکول اور کالج سے بھی طلباء وطالبات کواس دن کی مناسبت سے اپنے خیالات کے اظہار کی دعوت دی جائے گی۔اس اجلاس میں یہ بھی طے پاگیا۔کہ اس موقع پر سی ڈی سی رجسٹرڈ المرکزجہلم کی سابقہ کابینہ کے عہدیداران کو ان کی گزشتہ دو سال کی اعلیٰ کارکردگی پر تعریفی اسناد کے ساتھ ساتھ ان سینئر ممبران و عہدیداران اور دیگر شخصیات جنہوں نے المرکزجہلم کی تعمیر و ترقی کے لیئے ہر موقع پر اپنی خدمات اور وقت المرکزجہلم کے لیئے وقف کیئے رکھا۔اور اس ادارے کے ساتھ منسلک رہے۔انہیں ان کی ان خدمات کے اعتراف میں “لائف اچیومنٹ ایوارڈز”دیئے جائیں گے۔اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے مہمان خصوصی،مہمان اعزاز اور صدر تقریب کے ناموں کو بھی حتمی شکل دے دی گئی۔ علاوہ اذیں سیدہ شاہدہ شاہ کو خواتین کی اس پروگرام میں شمولیت کو یقینی بنانے کی ذمہ داری سونپ دی گئی۔ اس اجلاس کے دیگر شرکاء میں ڈاکٹر شاہد تنویر سابق ای ڈی او ہیلتھ جہلم،سیدہ شاہدہ شاہ،کرنل(ر) محمد عبید مرزا ،چوہدری جاوید اقبال،محمدامین میر، ڈاکٹر محمد اسد مرزا،میجر(ر) ذرغون گل خان،اور سید اختر علی شاہ نے شرکت کی۔اجلاس کے اختتام پر تمام شرکاء کی پرتکلف چائے پارٹی سے تواضع کی گئی۔جڈ کے بعد یہ مشاورتی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں