آج بھی وقت ہے کہ ملک کو الیکشن کی جانب لے جایا جائے۔سابق گورنر سندھ
کراچی:(نمائندہ رخسار بٹ)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے بھاگ رہی ہے،کراچی میں بھی ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں 20سیٹیں ن لیگ، 2پی پی اور 63سیٹیں پی ٹی آئی جیت رہی تھی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سندھ میں تفریق پیدا کی، یہ کراچی کو ایڈمنسٹریٹر سے چلوانا چاہتے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہاکہ ایم کیو ایم کو خوش کرنے کے لیے ان کو لایا گیا، آج ملک میں معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، اس وقت در آمدات و برآمدات بالکل زیرو ہے، ملک بھر میں فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت تنخواہوں کے پیسے نہیں اور وزیر خارجہ دورے کر رہے ہیں، آٹا عام آدمی کی خرید سے باہر ہو چکا ہے، ہمیں کہا جاتا تھا کہ اسمبلی تحلیل کریں الیکشن کرائیں، اب ڈر رہے ہیں، آج بھی وقت ہے کہ ملک کو الیکشن کی جانب لے جایا جائے۔