ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں لاتعداد حقدار میل اور فی میل ٹیچرز کو سینیارٹی لسٹ سے محرومی کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان اور گورنر حاجی غلام علی نوٹس لیں۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق
پشاور(نمائندہ خصوصی)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے خیبرپختونخوا ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ اور بیشتر ھائی و ھائیر سیکنڈری سکول و کالجز میں ٹیچرز کی سینیارٹی لسٹ میں اساتذہ اور لیکچرز کی ریکمنڈڈ سینیارٹی لسٹ جو کہ 2013 سے لیکر 2018 کے مطابق ان سینیارٹی لسٹ کے مطابق انکو غیر ائینی اور غیر قانونی طور پر پیچھے دھیکلا جا رہا جبکہ بیشتر سنئیر اساتذہ اور لیکچرز کے بجائے جونیئر کو سینیارٹی لسٹ میں ڈالا جارہا اور جونیئرزلیکچرز اور ٹیچرز کو تقریبا 150ویں نمبر پر لسٹ میں اوپر پروموٹ کیا گیا.صوبائی ترجخیبرپختونخوا صفدر خان باغی نے کہا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ڈائریکٹوریٹ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پچھلے نو سالوں سے سابق وزیر اعلی پرویز خٹک صاحب اور سابق وزیر تعلیم عاطف خان کے دور سے خیبرپختونخوا میں ایجوکیشن ایمرجنسی ڈیکلیر کی ہوئی ہے اور اسی رولز کے تہت میرٹ کی بنیاد پر سنیئر لیکچرز اور ٹیچرز کو سینیارٹی لسٹ میں شامل کیا جائے گا ۔نہ کہ جونیئر لیکچرز اور ٹیچرز اور نہ ہی دوسرے اضلاع کے لیکچرز اور ٹیچرز کو ضلع پشاور کے سکولز کالجز میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔بلکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومتی ایجوکیشن پالیسیوں میں خیبرپختونخوا کے ہر اضلاع کے یونین کونسل کی حدود میں اسی حلقے کے سنیئر لیکچرز اور ٹیچرز کو انہی کی رہائش کے قریبی ھائیر سیکنڈری سکولز و کالجز میں سنیئر لیکچرز اور ٹیچرز کو پروموٹ اور ایڈجسٹ کیا جائے گا۔لیکن خیبر پختونخواہ کے دارالخلافہ پشاور کے ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ و ڈیپارٹمنٹ میں دوسرے اضلاع کے جونیئر لیکچرز اور ٹیچرز کو ھائیر سیکنڈری سکولز و کالجز میں غیر ائینی اور غیر قانونی طور پر سیاسی بنیادوں پر ایڈجسٹ کیا گیا اور ضلع پشاور کے سنئیر لیکچرز اور ٹیچرز کی حق تلفی کی گئی اور ایجوکیشن رولز اور میرٹ کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے۔صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے صوبہ خیبرپختونخوا وزیراعلی محمود خان اور گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی سے اس اھم مسلے کے حل کے لئے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔