افغانستان: سابق خاتون رکن اسمبلی گھر میں قتل

Spread the love

کابل میں فائرنگ سے مرسل نبی زادہ کا سکیورٹی گارڈ بھی ہلاک ہوا جبکہ سابق خاتون رکن اسمبلی کا بھائی زخمی ہوا۔

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد نے سابق خاتون رکن اسمبلی مرسل نبی زادہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔افغان حکام کے مطابق فائرنگ سابق خاتون رکن پارلیمان کے گھر پر کی گئی، فائرنگ سے سابق افغان رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ ہلاک ہو گئیں۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمان کا گارڈ بھی ہلاک ہوا اور مرسل نبی زادہ کا بھائی زخمی ہوا۔افغان حکام کے مطابق سابق رکن پارلیمان کے گھر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی، فائرنگ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں