پاکستان اور پاکستانی قوم ایک عظیم و بہادر اور ایک بہترین سیاستدان سے محروم ہو گئی۔صدر ملتان ڈویژن
ملتان(نمائندہ نادیہ تبسم)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف افواج پاکستان کے وہ ہیرو تھے جنہوں نے ہمیشہ دشمن کو شکست دی ہیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف افواج پاکستان کا بہترین سپاسالار تھا پرویز مشرف کی بہادری افواج پاکستان کے ہر سپائی کیلئے ایک مثال ہے پرویز مشرف افواج پاکستان کا وہ بہادر سپاسالار تھا جنہوں نے دشمن قوتوں کو ہمیشہ سبق سکھایا ہے انقلابی پارٹی ملتان ڈویژن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ذیشان نجم خان نے کہا کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال سے پاکستان اور پاکستانی عوام ایک عظیم اور بہادر فوجی سپاسالار اور ایک بہترین سیاستدان سے محروم ہو گئی اللہ تبارک و تعالی پرویز مشرف کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین