پاکستان کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔محمد زین اللہ خان
قطر(انٹرنیشنل ڈیسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی میڈل ایسٹ صدر شیراز اورکزئی، اور معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے کہا کہ قائد کے افکار و نظریات پر ہم سب کو چلنے کی اشد ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس وطن کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریے کا مقصد ہندوؤں سے الگ مسلمانوں کی قومیت کو منوانا تھا جسے قائداعظم محمد علی جناح نے آخر کار منوا لیا۔ پوری قوم آج یوم پاکستان جوش و خروش سے منا رہی ہے تاکہ منٹو پارک لاہور میں قرارداد پاکستان جو 23 مارچ 1940ء کو منظور ہوئی تھی کی یاد تازہ ہو۔ پیپلز پارٹی میڈل ایسٹ صدر شیراز اورکزئی اور معروف سیاسی و کاروباری شخصیت محمد زین اللہ خان نے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر بین الاقوامی اردو گلوبل میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آج کا دن بلاشبہ پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ 83 برس قبل ٹھیک اسی روز برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں نے اپنی نمائندہ جماعت مسلم لیگ کے پرچم تلے جمع ہو کر بابائے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں اپنے لئے ایک الگ وطن کے حصول کا تعین کر کے اس کے لئے بھرپور جدوجہد کا آغاز کیا تھا۔ مسلم قوم اس جدوجہد میں اس قدر ثابت قدم رہی ہے کہ 7 سال کے قلیل عرصہ میں یعنی 14 اگست 1947ء کو اپنا علیحدہ ملک پاکستان بنا ڈالا اج جو ہم آزاد اور خودمختار ریاست میں رہ رہے ہیں اس کی آزادی کیلئے ہمارے بزرگوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے۔آمین