انسانیت صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک بہترین اور افضل عبادت ہے جس کو اپنانا بہت ضروری ہے۔انٹرنیشنل صحافی آئی ایچ آر سی
یورپ(انٹرنیشنل ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیف اکرام الدین نے کہا کہ بہترین انسان وہ ہے جو انسانیت کی بقاء کیلئے جدوجہد کر رہے ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بہترین عبادت ہے جس کو اپنانا وقت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ ہر مذہب نے ہمیشہ انسان کو انسانیت کی خدمت کا درس دیا ہے اور دے رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دنیا بھر میں انسانیت کی تذلیل ختم نہیں ہوگی تب تک عالم انسانیت کا متحد و متفق ہونا نا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ۔دنیا بھر میں انسانیت کی تذلیل ہو رہی ہے انسانیت کے ساتھ ظلم و زیادتی ہو رہی ہے انسانیت کے بے گناہ قتل عام ہو رہے ہے جس پر عالمی برادری اور نام نہاد انسانی حقوق کی اداروں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ اکرام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اج دنیا بھر میں انسانیت کا نام صرف لفظوں اور اخباری بیانات تک محدود ہے جو عالم انسانیت کیلئے باعث شرم ہے جب تک انسان کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئے درد پیدا نہیں ہوگا اور دلوں سے نفرتیں ختم نہیں ہوگی تب تک دنیا بھر میں انسانیت پر جاری ظلم و زیادتی کا خاتمہ نا ممکن ہے انہوں نے کہا کہ انسانیت صرف ایک نام نہیں بلکہ ایک بہترین اور افضل عبادت ہے جس کو اپنا بہت اہم اور ضروری ہے۔