ٹیوٹا پنجاب کے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ مینجر انجنیئر پروفیسر محمد اقبال عاطف علالت کے باعث وفات پاگئے

Spread the love

وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) ٹیوٹا پنجاب کے ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ مینجر انجنیئر پروفیسر محمد اقبال عاطف علالت کے باعث عالم دنیا کا سفر طے کر کے عالم برزخ کی جانب روانہ ہو گئے. مرحوم کو جامع فیضان مدینہ میں نماز جنازہ کے بعد دفن کر دیا گیا. نماز جنازہ شہنشاہ زماں ممتاز روحانی پیشوا جناب قاری محمد مقصود افضل نے پڑھائی. نماز جنازہ میں ممتاز روحانی سماجی مذہبی شخصیات کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی. مرحوم نے سول سروس کے شعبہ فنی تعلیم میں بطور پرنسپل اور ڈسٹرکٹ مینجر خدمات سر انجام دیں .مرحوم ایک شریف النفس.دیانتدار اور درد مند شخصیت کے ساتھ روحانیت سے شغف رکھنے والے انسان تھے. مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قل شریف کا ختم پاک 5اپریل بدھ کو 5 بجے جامع مسجد گلزار مدینہ سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں ھو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں