آزاد کشمیر سے آئے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری غلام محی الدین اور چوہدری محمد اقبال کے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ

Spread the love

ممتاز سماجی سیاسی اور کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی چوہدری شبیر احمد نے آزاد کشمیر سے آئے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری غلام محی الدین اور چوہدری محمد اقبال کے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی شرکت ۔ ہمیں رپورٹ کر رہے ہیں
لندن رپورٹ عارف چوہدری
ممتاز سماجی سیاسی کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت حاجی چوہدری شبیر احمد نے آزاد کشمیر سے آئے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری غلام محی الدین اور چوہدری محمد اقبال کے اعزاز میں اولڈہم کے مقامی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات چوہدری تنویر ،حاجی خورشید احمد ،چوہدری انعام الحق ایڈووکیٹ ،حاجی محمد اشرف،چوہدری عرفان احمد،چوہدری ادیب احمد ،چوہددی احسان ، ریڈیوگرافر محمد رضوان ،مدثر اقبال و دیگر کی شرکت۔اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری غلام محی الدین اور چوہدری محمد اقبال نے اپنے پیغام میں کہا کہ تارکین وطن کا مادر وطن کے ساتھ محبت و الفت کا رشتہ متاثر کن ہے ہم انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔آزاد کشمیر آ کر انہیں جن دفتری  مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہیں حل کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ حاجی محمد اشرف نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے برطانیہ کے دفتری نظام کو آزاد کشمیر میں نافذ کرنے کے لیے تگ و دو کریں گے اور اس سے وہاں کے حالات میں بہتری لائیں گے موجودہ حالات تارکین وطن کے لیے اچھے نہیں ہیں ۔چوہدری تنویر نے میزبان حاجی چوہدری شبیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے ہمارے مہمان برطانیہ کے نظام سے سیکھتے ہوئے اسے مادر وطن میں نافذ کروانے میں کردار ادا کریں گے ۔میزبان حاجی چوہدری شبیر احمد نے عشائیہ میں شریک افراد کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کے نگران وزیراعظم انوار الحق کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ برطانیہ میں بسنے والی کشمیری کمیونٹی تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کی حفاظت کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح ساتھ کھڑے ہیں ۔ عشائیہ میں شریک ملک مہمانوں کی تواضع روایتی پاکستانی لذیذ کھانوں سے کی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں