بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی اک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا

مانچسٹر (عارف چودھری)زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – ممتاز قانون دان اور مزہبی شخصیت صلاح الدین بٹ طویل علالت کے بعد اسلام آباد میں انتقال کر گئے انکو انکی وصیت کے مطابق گوجرانوالہ میں سپرد خاک کر دیا گیا مرحوم سابق ممبر پنجاب اسمبلی ملک حاجی محمد افضل کے برادر نسبتی اور سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک -فواد افضل ملک کے سگے ماموں تھے انہوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھے انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی سابق صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ چودھری عارف پندھیر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید سابق مئیر بری شاہینہ ہارون – مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان – لارڈ واجد خان کاروباری شخصیات – کیو ڈی ایس فورم کے صدر رانا امتیاز احمد سرپرست اعلیٰ محمد اسحاق عزیز -شیخ امان الٰہی -شعیب بھٹی -عبدالرحمن عزیز -چودھری عاطف ریاض -ڈاکٹر خالد ارشاد -محمد عارفین -م ذولفقار علی چوہان صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ ملک عمران خلیل -عرفان احمد حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی – سینئر صحافی سہیل انجم ملک -نے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحوم کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک کے مانچسٹر گھر میں دوست احباب افسوس کے لئے آرھے ہیں
